جاپان کا ویتنام سے معاہدہ،جزوی پروازوں کا آغاز

0
201

ٹوکیو(طاہرحسین سے)حکومت جاپان نے ویتنام کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے کے تحتسفری پابندیوں کو نرم کرتے ہوئے جاپان سے ویتنام کیلئے جزوی پروازوں کی اجازتدے دی ہے ۔خصوصی پروازوں کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔اس بات کا اعلان جاپانیوزیر خارجہ موتیگی نے آج منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

موٹیگی نے گذشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ جاپان اور ویتنام نےجزوی اور بتدریج سفر کیپابندیوں میں آسانی پیدا کرنے پر ایک معاہدے کے تحت اتفاق کیا ہے،انہوں نے مذید کہاتھا کہ دونوں ممالک کے مابین سفر دوبارہ شروع ہونے میںزیادہ دیر نہیں لگے گی اورمعمول کی پروازیں بھی جلد شروع کردی جائینگی۔

تفصیلات کے مطابق ویتنام ائرلائن کی 3 چارٹرڈ پروازیں ناریتاسے ویتنام کے وان ڈانانٹرنیشنل ائرپورٹ کیلئے جمعرات اور ہفتہ کے دوران روانہ ہونگی ،ان خصوصی پروازوںسے 440 کاروبای افراد جاپان سے ویتنام جائینگے۔ان پروازوں کا اہتمام جاپانی چیمبر آفکامرس اینڈ انڈسٹری نے کیا ہے۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ ویتنام سے جاپانجانے والی پہلی پرواز کب ہوگی۔

واضح رہے جاپان ویتنام کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کے ساتھ بھیباہمی طور پر سفری پابندیوں کو آسان بنانے کے لئے اس شرط پر بات چیت کر رہا ہے کہمسافر COVID-19 کے لئے روانگی اور آمد سے قبل منفی ٹیسٹ کریں اور ساتھ ہی ایکسفر نامہ بھی پیش کریں جہاں وہ اپنے قیام کے دوران جائیں گے۔  .

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here