ضابطہ کار پر سختی سے عمل کریں تو کورونا کو شکست دے سکتے ہیں.وزیراعظم

0
91

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں اگر لوگ ضابطہ کار پر سختی سے عمل کریں تو ہم کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک دس لاکھ نوجوان فورس میں شمولیت کیلئے اپنا اندراج کرا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران ایک لاکھ 75 ہزار رضا کاروں نے اپنی خدمات پیش کیں۔عمران خان نے کہا کہ لاک ڈائون کو بتدریج کھولنے کے دوران عوام کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے رضا کاروں کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو سماجی فاصلے اور احتیاط سمیت ضابطہ کار پر عملدرآمد کے بارے میں آگاہی اور رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here