حکومت کا سٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے:جاوید قصوری

0
71
A security guard sits in front of a wall with signs and slogans at the operation building at the Pakistan Steel Mills (PSM) on the outskirts of Karachi, Pakistan, February 8, 2016. To match Insight story PAKISTAN-STEEL/PRIVATISATION REUTERS/Akhtar Soomro

لاہور( خصوصی نامہ نگار )امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز کے 9350ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنیوالے ہی عوام سے روز گار چھیننے پر اترآئے ہیں۔ کہاں ہے وہ تبدیلی جس کا خواب تحریک انصاف نے دکھایا تھا ؟ یہاں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے ، پی آئی اے ،سٹیل ملز سمیت تما م منافع بخش ادارے اس وقت شدید خسارے میں جاچکے ہیں۔ہر دورحکومت میں ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here