امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پروا ز شکاگو سے اسلام آبادروانہ ہو گی

0
174

شکاگو (دنیا انٹرنیشنل)___پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائینز (پی آئی اے ) کی خصوصی پرواز 13جون کو اسلام آباد سے امریکی شہر شکاگو آئے گی اور وہاں سے واپس اسلام آباد جائے گی ۔ یہ خصوصی پرواز، ان پروازوں میں سے ایک پرواز ہے کہ جو امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لے جانے کے لئے خصوصی طور پر چلائی جا رہی ہیں ۔قابل امر ذکر یہ ہے کہ پی آئی اے کی گذشتہ پرواز31مئی کو اسلام آباد سے نیوجرسی کے نیویارک ائیرپورٹ آئی اور یکم جون کو نیویارک سے پاکستانی مسافروں کو لے کر اسلام آباد واپس گئی ۔اس سے پہلے پی آئی اے کی پروازیں خالی امریکہ آتی تھیں اور یہاں سے مسافروں کو لے کر روانہ ہوتی تھیں یکم جون کی فلائٹ کے بعد اب شکاگو آنے والی پی آئی اے کی نان سٹاپ فلائٹ بھی اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر 13جون کو روانہ ہو گی اور شکاگو پہنچنے کے بعد وہی فلائٹ وہاں سے مسافروں کو لے کر نان سٹاپ واپس پاکستان جائے گی ۔ان خصوصی پروازوں پر پاکستان ایمبسی اور پاکستانی قونصل خانوں کے ذریعے پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی جا تی ہے اور پی آئی اے اور نادرا کے ویب پورٹل کے ذریعے ٹکٹ کی بکنگ کی جاتی ہے اور پیمنٹ حاصل کی جاتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here