حکومت کورونا کے بڑھتے کیسز پر پریشان، اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی کا فیصلہ

0
35

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پراجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کے آپشن پر غورکیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے ضابطہ اخلاق پرعمل کرانے کی تلقین کی جائے گی، چاروں صوبوں اورآزاد کشمیرگلگت بلتستان کی سیاسی قیادت عوام کوایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کرے گی۔ذرائع  کے مطابق سیاسی قیادت کے ذریعے عوام کو ایس اوپیزپرعملدرآمد کی تلقین کی جائے گی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تولاک ڈاؤن سخت کیا جائیگا۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے ملک میں کورونا کیسزکی تعداد میں ہولناک اضافہ ہے اور ایک ماہ میں مصدقہ مریض دگنے سے زائد ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد: ملک میں کورونا وبا کی ہر روز بڑھتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4,131 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 1688 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 370 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ 95 ہزار 334 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4 ہزار 131 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 80 ہزار 463 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 570، سندھ میں 526، خیبر پختونخوا میں 490، بلوچستان میں 49،  گلگت بلتستان میں12 اور آزادکشمیر میں7 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here