نیب کا گرفتاری کے لیے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ

0
20

نیب  کی ٹیم مدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کیے بغیر ان کی رہایش گاہ سے واپس روانہ ہوگئی۔

 نیب لاہور کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش نہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہایش گاہ پہنچی تھی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم کے پاس شہباز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ بھی موجود تھے تاہم انہیں گرفتار کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کےلیے لاہور میں ان کے گھر پہنچی تھی۔ معاملے کا علم ہوتے ہی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  اور ن لیگ کے دیگر قائدین بھی موقعے پر پہنچ چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here