ٹوکیو میں 18 سو سے زائد سرکاری پرائمری اور جونیئر ہائی اسکولوں نے موسم بہار کی کلاسز کا دوبارہ اجرا کر دیا ہے

0
87

ٹوکیو میں 18 سو سے زائد سرکاری پرائمری اور جونیئر ہائی اسکولوں نے پیر کے روز سے موسم بہار کی کلاسز کا دوبارہ اجرا کر دیا ہے

ٹوکیو میں پرائمری اور جونیئر ہائی اسکولوں نے تقریباً تین ماہ میں پہلی بار پیر کے روز سے تدریس کا سلسلہ بحال کر دیا ہے۔ٹوکیو کےمِیتاکا شہر میں واقع ہِیگاشی دائی پرائمری اسکول میں بچوں کو کورونا وائرس سے بچانے کی غرض سے ہر کلاس کو دو گروپوں میں تقسیم کر دیا گیا۔جماعت اول کے طالبعلموں نے اپنے معلم کے ساتھ پہلی کلاس میں شرکت کی کیونکہ وہ پہلی جماعت میں داخل ہونے کے بعد گزشتہ دو مہینوں سے گھروں پر پڑھ رہے تھے۔انہوں نے جاپانی زبان کی کلاس میں ہیراگانا حروف تہجی کو لکھنے کی مشق کی۔ایک طالبعلم نے کہا وہ بہت خوش ہے کیونکہ وہ طویل عرصے سے سکول جانے کا خواب دیکھ رہا تھا۔اس نے مزید کہا کہ ہیراگانا لکھنا مشکل تھا تاہم بہت مزہ آیا اور اسے اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ٹوکیو میں 18 سو سے زائد سرکاری پرائمری اور جونیئر ہائی اسکولوں نے پیر کے روز سے موسم بہار کی کلاسز کا دوبارہ اجرا کر دیا ہے۔اسکولوں کو وائرس سے متاثر ہونے والے تعلیمی سلسلے کی تلافی کا چیلنج درپیش ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں یہ کوشش بھی کرنی ہے کہ طالب علموں پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔ہیگاشی دائی پرائمری اسکول کے پرنسپل یاماشیتا ہیروشی نے بتایا کہ اسکول کھلنے پر بچوں کو لوٹتے دیکھ کر انہیں مسرت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر انفیکشن کی دوسری یا تیسری لہر کے امکان کے پیش نظر، انکی خواہش ہے کہ بچوں کی سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئےان کی تعلیم کا جو ہرج ہوا ہے اسکی تلافی کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here