شام میں مقدس مقامات کی بے حرمتی امت مسلمہ کی خاموشی شرمناک‘ پرویز الہٰی

0
23

لاہور___ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شام میں چند روز قبل خلیفۃ المسلمین، عمر ثانی، خلیفہ عادل حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ اور ان کی اہلیہ کی مبارک قبور کی بے حرمتی کی گئی، اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے مذموم واقعات سے ان عناصر کی نشاندہی ہوتی ہے جو مسلمانوں میں انتشار اور فتنہ پیدا کرنا چاہتے ہیں، اس افسوسناک، شرمناک اور قابل مذمت عمل پر امت مسلمہ کی خاموشی نہایت کربناک اور شرمناک ہے، امت مسلمہ متحد ہو کر اس طرح کے عناصر اور ان کے سرپرستوں کے خلاف متفقہ لائحہ عمل بنائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوراً حکومت شام سے رابطہ کرے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کے مبارک جسد خاکی کو فی الفور بازیاب کروا کے اسی جگہ دفن کیا جائے، اور ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here