جنرل باجوہ کو چاپانی سفیر کا خط ، امن مشنز میں حصہ لینے پر پاک فوج کو خراج تحسین

0
142

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں جاپان کے سفیر ماتسودا کونی ناری نے اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی یوم امن منانے کے موقع پر پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں جاپان نے پاک آرمی کی طرف سے دنیا کے مختلف خطوں میں قیام امن کے لیے آپریشنوں میں حصہ لینے پر پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جاپانی سفیر نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کا جھنڈا مستقبل میں کئی ملکوں میں مزید اونچا ہوکر لہرائے گا۔ پاک فوج کا دنیا میں قیام امن کا طویل تجربہ ہے، جسے وہ آئندہ بھی امن کے قیام کیلئے استعمال کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here