ٹوکیو میں آئندہ ہفتے سے پابندیاں مزید نرم کرنے کا فیصلہ

0
118

ٹوکیو بلدیۂ عظمیٰ کی حکومت کے اہلکار شہر کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کی رفتار میں تیزی لا رہے ہیں۔ انہوں نے اس اختتام ہفتہ کے بعد کورونا وائرس کی وبا کو قابو میں رکھنے کے لیے عائد کی گئی پابندیوں میں مزید نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹوکیو کی گورنر کوئیکے یُوریکو نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم یکم جون کو شب 12 بجے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔اس تبدیلی سے جم، تھیٹرز اور پرچون کی ایسی دوکانوں جیسے کاروبار، جو ناگزیر اشیاء کے علاوہ مصنوعات فروخت کرتے ہیں، دوبارہ کھولنے کی اجازت ہو گی۔ لیکن ریستوران اور کیفے والوں کو ابھی بھی یہ کہا جائے گا کہ وہ رات 10 بجے کے بعد گاہکوں کو خوراک اور مشروبات فراہم نہ کریں۔حالیہ دنوں میں ٹوکیو میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 یا اس سے کم رہی ہے۔ یہ وبا کے عروج کے وقت کی تعداد 2 سو سے کم ہے۔لیکن ملک کے ایک حصے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے۔کیتا کیُوشُو کے میئر کِیتاہاشی کینجی نے کہا کہ ہمارے شہر کو وبا کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔ ہم وائرس کو قابو میں رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور متاثرین سے قریبی رابطے میں آنے والے تمام افراد سے پی سی آر ٹیسٹ کرانے کا کہیں گے۔جنوب مغربی شہر کیتا کیُوشُو کی آبادی تقریباً 10 لاکھ ہے۔ گزشتہ 6 دنوں میں وہاں متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد 43 تھی۔ شہر کا ایک جونیئر ہائی اسکول، جہاں کے ایک طالبعلم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جراثیم سے پاک کرنے کے لیے، اس اسکول کو بند کر دیا گیا تھا۔

جاپان میں جمعے کی صبح تک 16 ہزار 7 سو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریباً 8 سو 80 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here