جاپان بھر میں کورونا وائرس کے باعث نافذ کردہ ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان

0
198

ٹوکیو:____جاپان کے وزیراعظم آبے شنزو نے ٹوکیو و گرد و نواح کے میٹروپولیٹن علاقے اور انتہائی شمالی پریفیکچر ہوکائیدو سے ہنگامی حالت ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے اوساکا اور کیوتو سمیت تین مغربی پریفیکچروں میں ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب جاپان کے کسی بھی پریفیکچر میں ہنگامی حالت نافذ نہیں ہے۔حکومتی عہدیداروں نے صورتحال کا اندازہ لگانے کے لیے اس فیصلے سے قبل ماہرین کی آراء سنی تھیں۔ٹوکیو اور اس کے نزدیک واقع تین پریفیکچروں کاناگاوا، سائتاما، چیبا اور شمالی پریفیکچر ہوکائیدو ایسے آخری مقامات تھے، جہاں حکومت کی اعلان کردہ ہنگامی صورتحال بدستور برقرار تھی۔جاپان بھر میں اپریل کے اوائل سے ہنگامی حالت نافذ تھی۔ گزشتہ ہفتے تک 42 دیگر پریفیکچروں سے ہنگامی حالت کو ختم کر دیا گیا تھا۔تاہم حکام، عوام سے بدستور کہہ رہے ہیں کہ انفیکشن کے پھیلاؤ کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے بلا واسطہ انسانی روابط کم کرنے سمیت ہر ممکن کاوشیں کرتے رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here