جاپان میں کورونا وائرس ویکسین کی تیاری میں پیشرفت

0
59

جاپان کی کئی بڑی ادویہ ساز کمپنیاں، وینچر کمپنیاں اور یونیورسٹیوں سمیت تحقیقی ادارے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ویکسین تیار کرنے پرکام کر رہے ہیں۔حکومت نے ویکسین کی تیاری کے لیے ادویہ ساز کمپنیوں کی زیر قیادت 4 مطالعات اور تحقیقی اداروں کی زیر قیادت 5 مطالعات کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اعانتوں کی شکل میں مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔توقع ہے کہ اسکے طبی تجربات جلد از جلد اس موسم گرما میں شروع ہو جائیں گے۔ایک ویکسین مرغی کے انڈوں اور جانوروں کے خلیات کی مدد سے وائرس کی افزائش اور اس کا زہریلا مواد ختم کر کے بنائی گئی ہے۔ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری میں عموماً ایک سال یا اس سے زیادہ کاعرصہ لگتا ہے کیونکہ اس کے لئے اعلیٰ حفاظتی معیار کے حامل آلات والی تنصیبات میں کئی بار ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔تاہم ماہرین کورونا وائرس کیلئے عمل کو کم کرنے کی غرض سے نئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں جیسا کہ وائرس کے جین کے حصّے کا استعمال یا پھر انسانوں کے تیار کردہ ایسے معروف پروٹین کا استعمال جنہیں انٹیجین کہا جاتا ہے، تاکہ ایک ایسی شے تیار کی جا سکے جو محفوظ ردعمل پیدا کرتی ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here