بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، ضیاء عباس

0
35

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سنیئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہےبھارت ایک بار پھر پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، عید الفطر پر نماز عید کے اجتماعات کے لئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، بھارتنے بلوچستان میں حالیہ دنوں پر جو دہشت گردی کی ہے وہ افسوس ناک ہے، افواج پاکستان کے جوانوں کی شہادت بھارتی وزیر کی وھمکی کا نتیجہ جس میں انہوں نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا اعتراف کیا تھا،انہوں نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار پاکستان کے ساتھ جنگی جنون میں مبتلاء ہے مگر اسے یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ پاکستان نے اس کا جواب دیا تو بھارت کو اپنے ملک کو بچانا مشکل ہوجائے گا جو خود اس وقت ٹوٹ پھوٹ کی جانب گامزن ہے،کشمیر میں اسے ناکامی کا سامنا ہے ، اور دنیا کے سامنے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here