گورنر ٹوکیو نے دوسری کورنا لہر سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے

0
30

ٹوکیو کی گورنر کوئیکے یورِیکو نے کورونا وائرس انفیکشن کی دوسری ممکنہ لہر سے پہلے صحت و دیکھ بھال کا نظام مضبوط بنانے کے لیے مرکزی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔محترمہ کوئیکے نے جمعے کے روز معاشی احیاء کے وزیر نِشی مُورا یاسُوتوشی سے ملاقات کی۔ وہ وبا کے خلاف اقدامات کے نگران ہیں۔حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ کیا پیر سے ہنگامی حالت ختم کر دی جائے یا نہیں۔ ابتدائی طور پر حکومت کا ہنگامی حالت کم از کم 31 مئی تک جاری رکھنے کا منصوبہ تھا۔ جاپان کے زیادہ تر حصوں سے ہنگامی حالت ختم کی جا چکی ہے لیکن ٹوکیو اور شمال میں ہوکائیدو سمیت 5 پریفیکچروں میں یہ ابھی تک نافذ ہے۔محترمہ کوئیکے متوقع اقدام سے قبل ضروری تیاریاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے جناب نِشی مُورا سے پی سی آر ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافے سمیت طبی سہولیات بہتر بنانے کے لیے ٹوکیو کی مدد کی درخواست کی ہے۔انہوں نے حکومت پر کاروباری مالکان کے لیے کرایوں میں اعانت جیسے معاشی اقدامات میں تیزی لانے پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here