پاکستان کی قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نشستیں مخصوص کی جائیں” تحریک انصاف یو ایس اے

0
79

نیویارک:____ پاکستان تحریک انصاف نیویارک نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نشستیں مخصوص کی جائیں اور ان پر عائد دوہری قومیت کی شرط کو ختم کیا جائے ۔ یہ مطالبہ پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر ضمیر خان اور جنرل سیکرٹری شاہد رضا رانجھا نے پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے اجلاس میں پیش کی جانیوالی ایک قرارداد کی شکل میں کیا ۔ اجلاس کے بعد پارٹی صدر ضمیر خان پارٹی ساتھیوں کے ایک مشترکہ موقف پر مبنی ویڈیو بیان میں شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ ہم نے اپنی قرار داد میں جہاں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مخصوص نشستوں کا مطالبہ کیا ہے وہاں اپنی حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں پر عائد دوہری قومیت کی پابندی ختم کی جائے ۔شاہد رضا رانجھا کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف یو ایس اے کے اجلاس میں ہماری قرارداد اتفاق رائے سے منطور کر لی گئی جس کے بعد تحریک انصاف یو ایس اے کے صدر جنید بشیر نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ خود کریں گے ۔یہ کمیونٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کے علاوہ پاکستان میں قانون و پالیسی سازوں سے رابطہ کرکے مذکورہ اقدامات کو عملی شکل دینے کے سلسلے میں راہ ہموار کرے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here