پاکستان کا امریکہ کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ

0
43

واشنگٹن :____امریکہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے افواج پاکستان کی جانب سے امریکی مسلح افواج کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ پیش کیا گیا۔ طبی حفاظتی سامان اسلام آباد سے پاک فضائیہ کے سی ۔130 طیارہ کے ذریعے میری لینڈ کے اینڈریوایئر فورس بیس پہنچ گیا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت سفارتخانے کے اعلی حکام بھی موجودتھے۔ امریکا کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع برائے انڈو پیسیفک سیکیورٹی امور ، ڈیوڈ ہیلوےسمیت ڈائریکٹر ریجنل افئیرز برائے ڈپٹی انڈر یکرٹری آف ائیر فورس انٹرنیشنل افئیرز، بریگیڈیئر جنرل میتھیو ازلر اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجودتھے۔ہ اقدام قدرتی آفات سے نمٹنے میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دیرینہ اور قریبی تعاون کا مظہر ہے۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے دو نوں ممالک کے عوام اور ان کی مسلح افواج کے مابین تاریخی اور دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا۔اسد مجید خان نے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج نے “دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ” کا اکھٹے ملکر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کوویڈ۔ 19 جیسے وبائی مرض کے خلاف ایک ساتھ مصروف عمل ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here