ملک میں کورونا کے 43 ہزار 168 مصدقہ کیسز، جاں بحق افراد 923 ہوگئے

0
64

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 168 ہوگئی جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 923 ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 925 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 87 ہزار 335  ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب میں 15 ہزار 346 ، سندھ میں 17 ہزار 241، خیبر پختونخوا 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 692، اسلام آباد 997، گلگت بلتستان 550 اور آزاد کشمیر میں 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان مریضوں میں سے مجموعی طور پر 11 ہزار 922 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جاں بحق افراد کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 30 سے زائد مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 923 ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here