اسلام آباد میں سیلونز اور پارلرز کھولنے کی اجازت

0
56

اسلام آباد:____وفاقی دارالحکومت میں حجام، بیوٹی سیلونز اور پارلرز کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس او پیز کے تحت تمام شاپنگ مالز، بزنس پوائنٹس اور فٹنس سینٹر کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلون صابن یا سینیٹائزرز کے ساتھ ہاتھ دھونے کی سہولت مہیا کریں گے۔دکانوں کا اسٹاف اور گاہک ماسک پہنیں گے، ایک وقت میں ایک گاہک کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی گاہک کو انتظار گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی، فرنیچر اور دروازوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکٹ کیا جائےگا۔ایس او پیز کے مطابق مناسب فاصلے، ماسک اور ہینڈ سیناٹائزر کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ایس او پیز کے تحت دکانیں، بزنس پوائنٹس کو ہفتے میں سات دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here