مبینہ کرپشن کے الزام میں میئر اسلام آباد’ معطل

0
242

اسلام آباد:_____انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو 90 دن کے لئے معطل کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن پر میئر اسلام آباد شیخ انصر کو ان کے خلاف شفاف انکوائری کے لئے معطل کیا گیا ہے۔  شیخ انصر نے  وفاقی حکومت کا فیصلہ پیر کو ہائی کورٹ میں چیلنج  کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری معطلی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی توہین ہے، میرے خلاف الزام پر مجھ سے کچھ بھی پوچھا تک نہیں گیا جب کہ حکومتی بدنیتی کی انتہا ہے کہ کورونا صورتحال اور اتوار کی چھٹی والے دن کابینہ سے سرکولیشن سمری سے معطلی کرائی گئی۔ شیخ انصر نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی حکومت نے پہلے دن سے ہٹانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، جس 4 کروڑ ٹھیکہ کی کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے وہ بے بنیاد اور بوگس ہے، 4 کروڑ کے ٹھیکہ کی 3 کروڑ 15 لاکھ کی رقم جمع ہوچکی، آخری قسط ادا کرنے میں ابھی ایک ماہ کا وقت باقی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here