جاپان میں مختلف پریفیکچروں سے ہنگامی حالت ختم کرنے کے بعدوائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر برقرار رکھنے کے لیے زور  

0
125

ٹوکیو:_____حکومتِ جاپان کئی درجن پریفیکچروں پر سے ہنگامی حالت ختم کرنے کے باوجود عوام پر کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر برقرار رکھنے کے لیے زور دے رہی ہے۔39 پریفیکچروں میں ہنگامی حالت جمعرات کو ختم کر دی گئی تھی تاہم ٹوکیو اور اوساکا سمیت 8 دیگر پریفیکچروں پر اسکا بدستور اطلاق ہے۔تاہم ان آٹھ پریفیکچروں تک میں جمعہ کو باہر نکلنے والوں کی تعداد ایک روز پیشتر سے زیادہ دکھائی دی۔معاشی احیا کے وزیر نیشی مُورا یاسُوتوشی نے ہفتے کے روز تشویش ظاہر کی کہ بظاہر لوگ قدرے غیر محتاط ہو گئے ہیں۔انہوں نے انفیکشن کی ممکنہ دوسری لہر سے بھی خبردار کیا جیسی کہ جنوبی کوریا اور جرمنی میں آ چکی ہے۔حکومت آئندہ جمعرات کو باقی ماندہ آٹھ پریفیکچروں میں ہنگامی حالت ختم کرنے پر غور کرنے کا ارادہ رکھتے ہوئے انفیکشن کے واقعات کے دوبارہ سر ابھارنے کے امکان پر بھی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔مزید برآں حکومت کا باقی ماندہ ملک کے باشندوں سے یہ کہنے کا ارادہ ہے کہ شراب خانوں، نائٹ کلبوں، لائیو میوزک مقامات، کاراؤکے پارلروں اور اسپورٹس جمنازیمز میں خصوصاً اور دیگر جگہوں پر عموماً سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کیے رکھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here