جاپان کے کئی پریفیکچروں میں کاروباری سرگرمیاں بحال

0
103

ٹوکیو:____جاپان کے مختلف حصوں میں کاروباری ادارے ہفتے کے روز سے دوبارہ کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔ کئی پریفیکچروں میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لگائی جانے والی ہنگامی حالت اُٹھائے جانے کے بعد یہ پہلا اختتام ہفتہ ہے۔حکومت نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ جاپان کے 47 پریفیکچروں میں سے 39 میں پابندیاں اُٹھا رہی ہے۔شمال مشرقی پریفیکچر میاگی کے ڈیپارٹمنٹ اسٹور سیندائی مِتسُوکوشی کے تمام شعبے تقریباً ایک ماہ بند رہنے کے بعد ہفتے کو دوبارہ کھل گئے۔ ہنگامی حالت کے دوران اس اسٹور کا صرف خوراک اور روز مرّہ اشیاء کا شعبہ کھلا رہا۔اسٹور کے تمام شعبوں کا عملہ ماسک پہنے ہوئے تھا۔ داخلی دروازوں پر جسم کے درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کے لیے خصوصی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ گاہکوں کے لیے جراثیم کش محلول بھی وافر مقدار میں مہیا کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here