امریکا، کورونا رسپانس ٹیم کے فائوچی سمیت تین اعلیٰ عہدیدار قرنطینہ میں چلے گئے

0
179

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکہ میں تین انتہائی اعلیٰ عہدیدار کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر خود قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ان میں کورونا رسپانس ٹیم کے اہم رکن ڈاکٹر انتھونی فائوچی بھی شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی کورونا رسپانس ٹیم کے اہم رکن ڈاکٹر انتھونی فاؤچی، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈفیلڈ اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر اسٹیفن ہان اس لیے قرنطینہ میں گئے ہیں کیوں کہ ان کا عملے کے ان ارکان سے سامنا ہوا تھا جن میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here