مالک بوئیکی تویاما کےزیراہتمام عظیم الشان گرینڈ افطار پارٹی،اے آر وائی کیو ٹی وی کے عالمی شہرت یافتہ ثناخوان حافظ عابد حسین چشتی سمیت کمیونٹی کی بھرپور شرکت

0
249

تویاما جاپان ( طاہر حسین سے ) گزشتہ اتوار تویاما کی معروف کاروباری شخصیت ملک ساجد کے یارڈ پر ایک عظیم الشان دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ، افطار سے قبل محفل نعت منعقد کی گئی،جس میں اے آر وائی کیو ٹی وی کے نعت خوان حافظ عابد حسین چشتی نے اپنی مسحورکن آواز میں رسالتماب صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔مہمانوں کی خاطر مدارت اسپیشل نہاری اور نان سے کی گئی ، اسکے علاوہ افطار میں اسٹیم چکن ، فروٹ چاٹ ، چنا چاٹ ، پکوڑے ، سموسے،ڈائقہ دار ڈرائی فروٹ سے بنا ہوا لذیز حلوہ اور انواع و اقسام کے مشروبات بھی پیش کئے گئے۔اس گرینڈ افطار میں تویاما سمیت ٹوکیو ، سائتاما اور گفو پریفیکچرز سے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی ۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here