شکاگو(مانیٹرنگ ڈیسک)شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون لوری لائٹ فٹ نے امریکی ریاست کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔لوری لائٹ فٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو انہوں نے انتخابی مہم میں کہا وہ کریں گی یعنی ملک کے تیسرے بڑے شہر میں اصلاحات متعارف کرواؤں گی۔ون ٹرسٹ ارینا میں عہدے کا حلف لینے کے بعد انہوں نے خطاب میں کہا کہ سالوں سے کہا جارہا ہے کہ شکاگو اصلاحات کے لیے تیار نہیں ہے، خیر، اصلاحات کے لیے تیار ہوجائیں۔شکاگو کی نو منتخب میئر نے کہا کہ کرپشن کی کوششوں میں کمی لانے کے لیے سٹی کونسل اراکین کے اختیارات کم کرنے اور ہتھیاروں پر مبنی تشدد میں کمی کے لیے بنیادی تبدیلیاں ترجیحات میں شامل ہوں گی۔چند گھنٹے بعد انہوں نے میونسپل کونسل کے اراکین کے خصوصی اختیارات محدود کرنے سے متعلق احکامات پر دستخط کیے،اس روایت کے تحت ہر رکن کو براہ راست زوننگ کی اجازت حاصل تھی۔ان کو درپیش سخت ترین چیلنج میں سے شکاگو کے پولیس ڈپارٹمنٹ میں از سرِ نو تبدیلیاں لانا ہے۔لوری لائٹ فٹ پہلی میئر نہیں جو پولیس ڈپارٹمنٹ میں تبدیلیاں لانا چاہتی ہیں لیکن امریکی ڈسٹرکٹ جج رابرٹ ڈو کی جانب سے حال ہی میں منظور کیے گئے کورٹ مانیٹر پلان کے ذریعے پولیس کے محکمے میں تبدیلی لانے کا بہترین موقع ہے۔لوری لائٹ فٹ نے اپریل میں طویل عرصے سے زیر اقتدار سیاسی شخصیت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی اور شکاگو کی پہلی سیاہ فام میئر منتخب ہوئیں تھی۔انہوں نے حلف برداری سے چند دن قبل کہا تھا کہ وہ 13 ہزار افسران پر مشتمل فورس میں تبدیلی سے متعلق سنجیدہ ہیں اور پولیس میں سخت اصلاحات لاتے ہوئے وہ اعلیٰ عہدوں پر نئی تقرریاں کریں گی۔تاہم عدالتی حمایت کے باوجود لوری لائٹ فٹ کو بامعنی تبدیلیاں لانے میں رکاوٹوں کا سامنا ہے جن کا مطالبہ 2015 میں مظاہرین کی جانب سے ایک ویڈیو جاری ہونے کے بعد کیا گیا تھا۔
Latest article
تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے...
بیجنگ: چین نے تائیوان میں ’’گھناؤنا طرز عمل‘‘ اختیار کرنے والے امریکی حکام پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے...
Li Achieves Maximum Public Matching Funds in First Filing of 2021, Fully Funds Lower...
LOWER MANHATTAN:_____Today, Gigi Li, candidate for City Council District 1, filed with the New York City Campaign Finance Board a reported fundraising total of...
ملک بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی...
اسلام اباد (صفدر حسین سے):____ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب 26 نومبر سے بند تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا مرحلہ...