لٹل پاکستان میں واقع علی زئی فاؤنڈیشن کا گرینڈ افطار ڈنرکمیونٹی کی بھرپور شرکت

0
116

 

بروکلین نیویارک(منظور حسین سے)لٹل پاکستان میں واقع امریکہ اور پاکستان میں فلاح انسانیت کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم علی زئی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو امریکہ میں ممتاز پاکستانی بزنس مین اور پاکستانی ووٹرز نامی تنظیم کے روح رواں نسیم خان علی زئی کے زیر انتظام رمضان المبارک کے دوسرے مقدس ترین عشرے میں گرینڈ افطار ڈنر کا خصوصی اہتمام۔کونی آئی لینڈ میں منعقد کئے گئے اس منفرد افطار ڈنر جسے علی زئی فاؤنڈیشن کے خوبصورت اور وسیع دفتر میں رکھا گیا تھا میں لٹل پاکستان میں واقع امریکن پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد‘کمیونٹی لیڈرز سوشل ایکٹیویٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن مقامی بزنس مینوں‘لائرز اور پروفیشنلز کے علاوہ تمام مکتبہ فکر کے افرادکی مکمل اور بھر پور شرکت۔گرینڈ افطار ڈنر کا آغاز اللہ پاک کے بابرکت نام سے شروع کیا گیا جس کے بعد کمیونٹی کے معروف نعت خواں اخلاق احمد اور امریکہ میں مقیم بین الاقوامی نعت خواں اصغر چشتی نے بارگاہ رسالت میں اپنی خوبصورت آوازوں میں حاضری لگا کر ماحول کو یکسر بدل دیا۔اس موقع پرتبلیغی جماعت کے معروف نوجوان عالم دین محمد عدیل نے کمیونٹی کی کامیابی اور مسلمِ اُمہ کے لیے اجتماعی دعا کرائی جبکہ پاکستان کے سابق وزیر قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے اور اُن کے دوست جو گزشتہ دنوں کار کے حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے کیلئے بھی دعا کرائی گئی۔علی زئی فاؤنڈیشن پچھلے کئی سالوں سے وطن عزیز میں فلاحی کاموں کے علاوہ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش دکھائی دیتی ہے۔علی زئی فاؤنڈیشن پاکستان میں آنے والی قدرتی آفات زلزلہ‘ سیلاب کی تباہ کاریوں کے علاوہ غریب اور مساکین افراد اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت سرگرم عمل ہیں۔علاوہ ازیں علی زئی فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان میں بے آسرا اور غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا بیڑا بھی علی زئی فاؤنڈیشن نے اُٹھارکھا ہے جہاں سینکڑوں نوجوان لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں انتہائی احسن طریقے سے منعقد کی جاتی ہیں اور انہیں جہیز کا سامان بھی مکمل طور پر مفت دیا جاتا ہے۔علی زئی فاؤنڈیشن کے چئیرمین نسیم خان علی زئی کا کہنا ہے کہ اُن کی فاؤنڈیشن کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی خوشنودی اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت ہے‘اسی وجہ سے اُنہوں نے اس نیک مشن کا آغاز کر رکھا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غریب اورمستحق افراد کو کسی چیز کی ضرورت ہے تو وہ اُن کی فاؤنڈیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔افطار ڈنر میں نسیم خان علی زئی کے علاوہ نعیم خان علی زئی‘ سعید خان علی زئی‘ظفر خان علی زئی‘ ابرار خان علی زئی‘ شاہ روز خان علی زئی‘ راشد خان علی زئی‘ اقتدار خان علی زئی‘ یوسف خان علی زئی‘ مظفر خان‘ ابراہیم خان علی زئی‘ اسماعیل خان علی زئی‘راجہ ضمیر آف پوران‘محمد اشرف‘ عزیز بٹ‘ جاوید خان‘ پرویز چوہدری اینڈ برادرز‘ ملک ناصر اعوان‘ راجہ نزاکت‘ راجہ شفقت‘راجہ بشارت‘ اٹارنی مجاہد خان‘ اٹارنی شیخ صاحب‘ محمد حنیف ایشیاء گروسری‘ چوہدری فاروق‘ چوہدری اختر‘ رانا اقبال‘ ماجد چوہدری‘ محمد اشرف‘ راؤ خلیل الرحمن‘محمد تیمور‘ معاز فارمیسی‘ شفقت علی‘ منظور شاہ‘ محمد طارق‘ اسماعیل بٹ‘ محمد علی‘ مظفر شاہ‘ محمدصفدر‘ قیصر خان کوہاٹی‘ شرافت‘سعید ارباب شاہ‘ بسم اللہ گروسری‘ عبدالمنان‘محمد ذوالفقار‘بھٹہ صاحب‘ احمد نوشاہی‘ محمد ادریس‘ عنصر شیخ‘شیخ صاحب‘ لالا شیخ زمان اینڈسنز‘بوٹاڈھولی‘بالا ں گجر‘ محمد آزاد‘ زمرد خان‘ محمد عاصف‘ حسنین چوہدری‘پرویز اسلم‘سعود کھوکھر‘ محمد ریاض اور اسماعیل خان نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here