اپنا کمیونٹی سنٹر کا کامیاب جاب فیئر اور ریسورس ایونٹ شہری انتظامیہ اور کمیونٹی کی بھرپورشرکت

0
230

بروکلین‘ نیویارک (دنیا نیوز)بروکلین نیویارک نیپچون ایونیو پر واقع پاکستانیوں کی زندگیوں میں بہتری لانے‘ انہیں صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے اور امریکی سیاسی دھارے میں لانے کیلئے کوشاں اپنا کمیونٹی سنٹر کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک انتہائی اہمیت کے حامل جاب فیئر اینڈ ریسورس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔اپنا

  کمیونٹی سنٹر کی جانب سے منعقد کردہ اس جاب فیئر اینڈ ریسورس ایونٹ میں نیویارک کی شہری انتظامیہ کے علاوہ پرائیویٹ ایجنسیوں نے مکمل شرکت کی اور اپنا کمیونٹی سنٹر کے اس اہم ایونٹ کو کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جاب فیئر میں مقامی پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بروکلین میں واقع دیگر کمیونیٹیز کی اکثریت نے شرکت کی اور اس جاب فیئر سے استفادہ حاصل کرنے کے علاوہ شہری انتظامیہ کی جانب سے مختلف ڈیپارٹمنس میں جاب کے سنہری مواقعوں سے بھی استفادہ کیا

اس موقع پر اپنا کمیونٹی سنٹر کے چیف ایگزیکٹو ممتاز پاکستانی ہیلتھ پرووائڈر پرویز صدیقی نے دنیا انٹرنیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو امریکہ میں ایک فعال کمیونٹی بنانا اور انہیں امریکی سیاسی دھارے میں لانے کے علاوہ اپنی کمیونٹی کی اپ لفٹ ہے تاکہ پاکستانی کمیونٹی بھی دیگر کمیونٹیز کی طرح امریکی معاشرے میں نہ صرف پھلے پھولے بلکہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے کوشاں ہو۔ ان کاکہنا تھا کہ آج کے جاب فیئر سے مقامی کمیونٹی کو شہری انتظامیہ کے قریب آنے میں مدد حاصل ہو گی۔ جاب فیئر میں میئر آفس آف امیگرنٹس افیئرز کے علاوہ نیویارک پولیس فائر بریگیڈ اور دودرجن سے زائد شہری انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے مختلف ڈیپارٹمنس نے شرکت کی۔مقامی کونسل مین اور اسمبلی مین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔اپنا کمیونٹی سنٹر میں بزرگ پاکستانی خواتین ومرد حضرات کیلئے ایک گوشہ ء عافیت کی حیثیت رکھتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here