گروپ آف 20 اجلاس میں آزاد اور کھلے بین الاقوامی نظام پر تبادلہ خیال ہو گا: جاپانی وزیر خارجہ

0
117

جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ اوساکا میں ہونے والے گروپ آف 20 سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں آزاد اور کھلے بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنا سرفہرست ہو گا۔جناب کونو نے جمعرات کے روز پیرس میں او ای سی ڈی کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنماؤں اور سرکاری عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کیا۔امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی سے متعلق جناب کونو نے کہا کہ تحفظاتی پالیسیاں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بن رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جی 20 سربراہ اجلاس ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب بین الاقوامی برادری تاریخ کے نئے دوراہے پر کھڑی ہے اور بین الاقوامی نظام پر اعتماد متزلزل ہو رہا ہے۔جناب کونو کا کہنا تھا کہ جاپان کی سب سے بڑی ترجیح آزاد اور منصفانہ تجارتی نظام سمیت کھلے بین الاقوامی نظام کی حمایت کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here