پینا سونک کا ہوواے کے ساتھ کاروبار معطل کرنے کا فیصلہ

0
85

جاپان کے الیکٹرانک آلات ساز ادارے پینا سونک کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کے شعبے کی دیوہیکل چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ کاروبار معطل کر رہا ہے، اس سے پہلے امریکہ نے ہواوے کو آلات فروخت کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔پینا سونک ہواوے کو الیکٹرانک پرزہ جات اور دیگر اشیا فراہم کرتا رہا ہے۔ پینا سونک کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اسکے سوفٹ ویئر اور دیگر مصنوعات میں امریکی کمپنیوں کے ایسے آلات اور ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہو سکتی ہے، جن پر امریکہ نے پابندی عائد کی ہے۔پینا سونک نے اپنے گروپ میں شامل کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ ہواوے کے ساتھ ہر قسم کے لین دین کا جائزہ لیں۔پینا سونک کا کہنا ہے کہ برآمدات پر کنٹرول کے امریکی ضوابط پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ہواوے کا کہنا ہے کہ اس کے ایک سو سے زائد جاپانی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here