عائشہ عباس خان نیویارک میں خاتون قونصل جنرل تعینات

0
168

نیویارک (دنیا انٹرنیشنل)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد اپنی وزارت میں 18 عہدوں پرسفارت کاروں کی تقرریاں کردیں۔شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اہم ملکوں کے سفیروں سمیت وزارت خارجہ میں اٹھارہ عہدوں پر تقرریاں کی گئی ہیں۔وزیر خارجہ کے مطابق جن ممالک میں نئے سفیر وں کا تقرر کیا ہے ان میں بھارت، جاپان،سنگاپور، ملائیشیا،جمہوریہ چیک اور کینیا شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الجزائر، سوڈان، تاجکستان، برونائی اور بوسنیا ہرزیگوینا میں بھی نئے سفیروں کا تقررکیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کی سینئر ڈپلو میٹ عائشہ عباس خان کو نیویارک میں پاکستان کا قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہیں راجہ علی اعجاز جوکہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مقرر ہوئے ہیں، کی جگہ قونصل جنرل نیویارک تعینات کیا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here