گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 7.5 ملین ڈالر کی امدادی رقم کی فراہمی


حکومت پاکستان کی امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے موجودہ گرانٹس کے مصارف کو ازسر نو ترتیب  دینے کا فیصلہ گیٹس فاونڈیشن کی جانب سےصحت کے مراکز اور زچگی و دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے بھی اضافی امداد کا اعلان فاؤنڈیشن کا پولیو پروگرام 1200 ہیلتھ کیمپس  کو معاونت فراہم کرے گا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی سبسڈی  اور ایمرجنسی کیش ٹرانسفر کی مد میں چارملین ڈالر  کی گرانٹ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے تقریباً 7.5 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہےفاؤنڈیشن نے حکومت پاکستان کی امدادی سرگرمیوں   کو معاونت فراہم کرنے  اپنی موجودہ گرانٹس کے مصارف کو ازسر نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر  کرسٹوفر الیس سفیر پاکستان مسعود خان کو لکھے گئے خط میں  ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فاؤنڈیشن پولیو پروگرام کے  ذریعے  سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے چلائے جانے والے 1200 ہیلتھ کیمپوں کی بھی مدد کرے گیانہوں نے مزید بتایا کہ فاؤنڈیشن تین زچگی ہسپتالوں کے لیے مزید امداد بھی فراہم کرے گی  تاکہ  ایسے ہسپتالوں کہ جن میں بے گھر ہونے والی خواتین کی دیکھ بھال کا بوجھ زیادہ ہے وہاں زچگی سے متعلقہ سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔ سفیر پاکستان کو لکھے گئے خط میں  بتایا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی سبسڈی  اور کیش ٹرانسفر کی مد میں  چار ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔   کرسٹوفر الائیئس نے  بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہری ہمدردی اور دکھ  کا اظہار کیابل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ  کے صدر نے خط میں لکھا ہے  کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب ایک قومی المیہ ہے جو کہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا  پاکستانی عوام  ، ان کے گھروں اور انکی زمینوں  پر سیلاب کے تباہ  کن اثرات انتہائی غم انگیز ہیں ۔سفیر پاکستان مسعود خان نے مشکل اور ضرورت کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی مدد کرنے پر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیاگلوبل ڈیولپمنٹ کے صدر  الائیسنے مشکل حالات میں پاکستانی عوام کی ہمت کو سراہا اور دوبارہ زندگی شروع کرنے کے سفر میں  ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔سفیر پاکستان مسعود خان نے  26 اگست 2022 کو شریک چیئر مین بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ، بل گیٹس کو خط لکھا تھا جس میں  انہوں نے  بل گیٹس کو سیلاب سے ہونے والی  تباہ کاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا تھاسفیر پاکستان نے خط میں بتایا تھا کہ یہ سیلاب ماحولیاتی تبدیلی اور موسم کی شدت کی وجہ سے آیا ہےخط میں انہوں نے کہا تھا  کہ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے صحت  کے شعبے اور بحرانوں کے حوالے سے پاکستان کی ہمیشہ  مدد کی  ہےفاؤنڈیشن کی  جانب سے فراہم کردہ امداد کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی عوام  2010 کے سیلاب کے دوران فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جانے والی ا مداد اور 700,000 ڈالر کے فراخدلانہ عطیہ کو نہیں بھولے۔سفیر پاکستان نے کہا کہ  سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی  تباہی  پر قابو پانے اور  متاثرہ عوام کی مشکلات کم کرنے کی ہماری  کوششوں میں فاونڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ فوری امداد  قابل تحسین ہوگی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published.