TT Ads

افطار ڈنر میں ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو مسٹر کینتھ گبز سینئر نائب صدر ڈگلس جابلوں کے علاوہ کونسل ویمن شاہانہ حنیف عرب امریکن کونسل کے صدر حبیب‘میئرایرک آدم کے سینئر ایڈوائزر احسن چغتائی‘میئر آفس آف امیگرنٹ افیئرز کے کمشنر فریڈ کریذمین بروکلین بارو کے صدر مسٹر انتھونیوریانوسو‘کمیونٹی بورڈ 14کے چیئرمین مسٹر ایڈپاول کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی اور عرب نژاد امریکنزکی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی

بروکلین‘ نیویارک (مجیب ایس لودھی سے)بروکلین دسویں ایونیو پر واقع اور بین الاقوامی سطح پر 5ویں ہارٹ ہسپتال میمونائیڈز ہسپتال کی جانب سے بروکلین میں رہائش پذیر مسلمانوں اور پاکستان کے اعزاز میں سالانہ افطار ڈنرمیمونائیڈز میڈیکل سنٹر کی جانب سے دیئے گئے اس گرینڈ افطار ڈنر میں ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو مسٹر کینتھ گبز سینئر نائب صدر ڈگلس جابلوں کے علاوہ کونسل ویمن شاہانہ حنیف عرب امریکن کونسل کے صدر حبیب‘میئرایرک آدم کے سینئر ایڈوائزر احسن چغتائی‘میئر آفس آف امیگرنٹ افیئرز کے کمشنر فریڈ کریذمین بروکلین بارو کے صدر مسٹر انتھونیوریانوسو‘کمیونٹی بورڈ 14کے چیئرمین مسٹر ایڈپاول کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی اور عرب نژاد امریکنزکی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کینتھ گبز کا کہنا تھا کہ میمونائیڈز ہسپتال علاقے کے مسلمانوں کی طبی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم فریضہ ادا کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میمونائیڈزہسپتال مسلمانوں اور پاکستانیوں کیلئے ایک گھر کی حیثیت رکھتا ہے۔مسلمانوں کے اس مقدس مہینے میں باہمی رواداری اور محبت کے جذبے کے تحت ہسپتال انتظامیہ باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے اس اہم ترین مہینے میں افطار ڈنر کا انعقاد کرتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بے رج کے علاقے میں جلد ایک نئے میڈیکل سنٹر کا آغاز کیا جائے گا تاکہ مسلمانوں کو علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔افطار ڈنر میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد کے علاوہ عرب امریکن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔عرب امریکن کونسل کے سابق صدر محمد جبران مرحوم کی بیوہ کو ان کی خدمات کے اعزاز میں شیلڈ بھی پیش کی گئی۔جبران مرحوم نے پاکستان کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کے نلکے بھی لگوائے۔کونسل ویمن شاہانہ حنیف کے علاوہ میئر آفس آف امیگرنٹ افیئرز کے کمشنر فریڈکریذمین‘بروکلین بارو کے صدر انتھونیوریانوسو‘میئر آفس کے سینئر ایڈوائزراحسن چغتائی سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت۔مہمانوں کوتحائف میں خوبصورت وال کلاک اورجائے نماز بھی دی گئیں۔

 

 

 

 

TT Ads

Leave a Reply

Your email address will not be published.