چیف ایڈیٹر دنیا انٹرنیشنل کی دوره جاپان کے بعد امریکه روانگی


ٹوکیو (طاہرحسین سے) چیف ایڈیٹر دنیا انٹرنیشنل زاہد حسین جاپان کے مختصر دورے کے بعد گزشتہ روز امریکہ واپس روانہ ہوگئے۔ ناریتا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایگزیکٹو ایڈیٹر طاہر حسین، انکی شریک حیات اور دیگر فیملی ممبران نے انہیں انتہائی عزت و احترام سے رخصت کیا۔ زاہد حسین صاحب اپنے جاپان دورہ کی اہم ضروری مصروفیات کے باعث قائم مقام سفیر پاکستان سمیت لاتعداد ہم وطن پاکستانی بھائیوں سے ملاقات نہ کرسکے۔ جس پر انھوں نے شدید دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ روانگی سے قبل انہوں نے معروف پاکستانی حضرات؛ رفاقت خان، سیدعابدحسین شاہ ، چوہدری اشرف چہل ، ملک ممتازاحمد ، قاری علی حسن ، تنویر شیخ، راجہ حنیف ٹوکیو کے محمد سرور ، الکرم کے ڈوالفقار زلفی ، ہوکائدو کے آصف خان، فکوکا کےمحمد جواد،تویاما کے شہبازنیازی، دولت خان، ندیم خان ، عماد چوہدری ،اباراکی کے انعام الحق ، چیبا کے ندیم چوہان ، ناصر خان ، امانت علی ، سید علی رضا ، خان راشد ، یاسین حلیمی ، لالہ موسی کے منیر احمد ، خان سرفراز ، حافظ عاکف عمار ، اسماعیل سیفی ، غنی الرحمان ، شاہد مقصود ، فراز حسین ، سرفراز سرور ، ملک فیاض ، مشتاق خان ، عتیق الرحمان اور بوستان خان کے نام اپنے ایک پیغام میں ان سب کی محبت و پیار کا بیحد دلی شکریہ ادا کیا اور سب کے لیے نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کیا۔

دنیاانٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر زاہد حسین جاپان کے مختصر دورے پر چلی کےمعروف پاکستانی بزنس مین شیخ تنویر،سیدعابدحسین شاہ اور دیگر کے ہمراہ


Leave a Reply

Your email address will not be published.