TT Ads

رواں سال جاپان میں مسلمان دومختلف دن عید منائیں گے

ٹوکیو (طاہر حسین سے):____اسلامک سینٹر تجوید القران جاپان کے چیئرمین قاری علی حسن کے مطابق جاپان میں عید کا چاند نظر نہیں آیا اور سائنسی طور پر بھی اس بات کے ثبوت موجود ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جاپان میں عید الفطر منگل بروز تین مئی کو منائی جائے گی۔جبکہ جاپان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلیم الرحمٰن کے مطابق جاپان میں عید کا چاند نظر آگیا ہے۔ لہٰذا پیر 2 مئی کو جاپان میں عید الفطر منائی جائے گی -اس طرح جاپان میں اس سال مسلم کمیونٹی 2 مختلف دن عید منائیں گے، کمیونٹی کی بڑی تعداد مستقبل میں اس تنازعے کو حل کروانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ مسلمان ایک ہی دن عید مناسکیں۔

TT Ads

Leave a Reply

Your email address will not be published.