TT Ads

پاکستانی امریکن مسلم کمیونٹی اپنے بہن بھائیوں کی طرح ہے اسی لیے بین المذاہب میں ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہمیشہ مسلمان بہن بھائیوں کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا‘رمضان کی مبارک ساعتوں کے ساتھ ساتھ عید مبارک قبول کریں‘ ولیم شہزاد

قرآن پاک سمیت تمام الہامی کتابیں باہمی رواداری اور انسانیت کی عزت واحترام کا درس دیتی ہیں‘آقائے دوجہاں نے بھی یہی آفاقی پیغام دنیا کو دیا ہم سب آدم اور حوا کی اولاد ہیں یہی نکتہ ہمیں مضبوط رکھ سکتا ہے‘ چوہدری مشتاق احمد کمبوہ

PCAکی خدمات اور مسلمانوں کیلئے افطار ودیگر پروگرامز ولیم شہزاد کی اعلی ظرفی ہے انہوں نے ہمیشہ باہمی بھائی چارے کو فروغ دیا‘عطیہ شہناز‘ گرینڈ افطار میں فادر الیاس گل سمیت سول کورٹ کے جج BRIAN GOTLEIB‘پاکستانی قونصلیٹ کے کمرشل اینڈانوسٹمنٹ قونصلر طلعت محمود‘شوکت بھٹہ‘ راجہ بشارت‘ فاروق بھلی‘ سمیرا نور‘راجہ اسدپرویز‘ شاہد خان سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی

بروکلین‘ نیویارک (م ح سے)امریکی سرزمین پر مسیحیوں کی بین الاقوامی اور رفاعہ عامہ اور دکھی انسانیت کی خدمت میں بے مثال تنظیم پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن کی جانب سے نیویارک میں بسنے والے پاکستانی مسلمانوں کیلئے 14واں سالانہ گرینڈ افطار ڈنر پی سی اے کی جانب سے دیئے گئے اس خوبصورت گرینڈافطار ڈنر میں جہاں بروکلین سے ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سول کورٹ کے جج مسٹر برائن گوٹ لیب نے خصوصی طور پر شرکت کی وہاں پاکستانی سکلڈ ویمن آرگنائزیشن(پاسوو)کی چیف ایگزیکٹو عطیہ شہناز‘ پاکستان امن کمیٹی کے چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری مشتاق احمد کمبوہ‘ مسیحیوں کے روحانی پیشوا فادر الیاس گل‘ پاکستانی پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت بشمول شوکت بھٹہ‘ راجہ بشارت‘ فاروق بھلی‘ راجہ اسد پرویز‘ بروکلین چیمبرز سے شاہد حمید خان کے علاوہ کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے اس گرینڈ افطار ڈنر میں شرکت کی۔اس موقع پر حاضرین سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن کے صدر معروف پاکستانی امریکن بزنس مین ولیم شہزاد کا کہنا تھا کہ پی سی اے نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے کار خیر میں ایک مشن کے طور پر کام کیا وہ بین المذاہب ہم آہنگی پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور اپنے مسلمان بہن بھائیو کے دکھ اور خوشی میں شریک ہیں۔اس موقع پر پاکستان امن کمیٹی کے چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری مشتاق احمد کمبوہ نے کہا کہ تمام الہامی دین ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور امن کا درس دیتے ہیں -گرینڈ افطار میں دیگر مقررین نے بھی پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن کی خدمات کو سراہا

 

TT Ads

Leave a Reply

Your email address will not be published.