پاکستان کی تین مایہ ناز خواتین محترمہ شگفتہ خان،شبانہ حسین اور یاسمین صابر کی جانب سے لانگ آئی لینڈ کے سبزہ زاروں میں واقع انٹنز ریسٹورنٹ میں بڑا دلکش وخوبصورت عید بازار کا انعقاد، ٹرائی سٹیٹ نیویارک سے سینکڑوں فیملیز،بچوں،خواتین اور ہر مکتبہ فکر کے افراد کی بھرپور شرکت
پاکستان کی ان عظیم بیٹیوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت لگائے جانے والے عید بازار میں شام گئے خواتین نے عید کے رنگا رنگ جدید لباس اور دلکش جیولری کی خوب خریداری کی، خواتین کیس اتھ بچوں کیلئے بھی اس عید بازار میں دلچسپی کا سارا سامان موجود تھا،50کسٹمرز کو مفت تحائف دیئے گئے
لانگ آئی لینڈ، نیویارک (م ح سے)پاکستان کی تین مایہ ناز خواتین محترمہ شگفتہ خان،شبانہ حسین اور یاسمین صابر کی جانب سے لانگ آئی لینڈ کے سبزہ زاروں میں واقع انٹنز ریسٹورنٹ میں بڑا دلکش وخوبصورت عید بازار کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرائی سٹیٹ نیویارک سے سینکڑوں فیملیز،بچوں،خواتین اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔پاکستان کی ان عظیم بیٹیوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت لگائے جانے والے عید بازار میں شام گئے خواتین نے عید کے رنگا رنگ جدید لباس اور دلکش جیولری کی خوب خریداری کی۔ خواتین کیس اتھ بچوں کیلئے بھی اس عید بازار میں دلچسپی کا سارا سامان موجود تھا۔عید بازار انتظامیہ کی جانب سے عید بازار میں آنے والے پہلے 50کسٹمرز میں انتہائی خوبصورت تحائف تحفے کے طور پر مفت تقسیم کئے گئے۔جدید دیدہ زیب لباس کے علاوہ کھانے کے سٹالز بھی لگائے گئے۔فیملیز نے اس عید بازار کو ایک خوبصورت کامیاب عید بازار قرار دیا۔