سولهویں سالانہ عظیم الشان انٹرنیشنل شہادت کانفرنس 13اگست کوہوگی


نیویارک (نمائندہ خصوصی):_____ سیدنا امام حسینؑ ودیگر شہدائے کربلا کے حضور محبتوں کا خراج پیش کرنے کیلئے مکی مسجد کونی آئی لینڈ بروکلین نیویارک میں 13اگست بروز ہفتہ کو 16ویں سالانہ عظیم الشان انٹرنیشنل شہادت کانفرنس ہوگی-کانفرنس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید انتصار الحسن شاہ قادری سروری سجادہ نشین آستانہ عالیہ دربار غوث یگانہ کریں گے-کانفرنس میں خطیب اسلام مبلغ یورپ وایشیا حضرت علامہ الحاج مفتی محمد اقبال چشتی مرکزی رہنماء جماعت اہل سنت پاکستان‘ پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ اسرار الحسن شاہ آستانہ عالیہ دربار غوث یگانہ‘ پیر سید صفدر حسین شاہ صدر انجمن غوثیہ نیویارک‘ پیر سید شفقت حسین شاہ خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ حلال پور شریف‘ اولاد رسول شاہ پیر سید‘ پیر سید ثقلین حیدر شاہ‘پیر سید امیر حسین شاہ خلیفہ مجاز بھیرہ شریف‘ صاحبزادہ حضرت علامہ سید شہزاد مصطفی آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت گجرات‘علامہ سید صاحبزادہ تصور حسین شاہ گیلانی‘قاری محمد یونس قادری امام طیبہ اسلامک سنٹر‘ علامہ مولانا محمد اجمل چشتی آف ورجینیا‘ محمد اصغر چشتی نیویاک اور سجاد بٹ عرف گوگاشرکت کریں گے -ان کے علاوہ مقامی علماء کرام بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے جن میں علامہ مولانا ڈاکٹر غفران احمد صدیقی‘ علامہ مولانا غلام یاسین رضوی‘ معین خان رضوی‘ علامہ قاری غلام رسول‘ حضرت علامہ ضیاء الدین صدیقی‘ علامہ مولانا شہباز احمد چشتی‘ علامہ مولانا سیف النبی‘ علامہ مولانا بشیر احمد رضوی‘ قاری محمد اعجاز‘ علامہ مولانا بشارت احمد شازی‘ علامہ سید محمد عثمان شاہ‘ علامہ سید ہارون انس شاہ‘ علامہ مولانا مقصود احمد قادری اور پروفیسر محمد احمد اعوان شامل ہیں – اس کے علاوہ مہمان خصوصی میں ڈاکٹر عبدالواحد‘ ملک ناصر اعوان‘ ڈاکٹر عثمان صدیقی‘ محمد اقبال‘ صوفی مشتاق احمد‘ میاں غلام حیدر‘ حاجی نیاز احمد بھٹی‘ مرزا محمد نواز‘ ملک محمد عرفان‘ حاجی محمد عنصر اور علامہ سید محمد عثمان شاہ بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے-انتظامیہ میں اکرم امین خان‘ سائیں محمد الیاس‘ سید شیراز صفدر شاہ‘ مہر سلیم اختر‘ ارشد فاروق‘ شہزاد انجم‘ جمشید عارف‘ محمد ارشد گل‘ باؤ یوسف‘ تحسین نوید‘ محمد مہر ساجد ہیرا اور شیراز احمد خان شامل ہیں


Leave a Reply

Your email address will not be published.