TT Ads
 آج امت کو کئی ایک چیلنجز کا سامنا ہے‘ حضرت علی علیہ السلام کا قول ہے اور یہ اسلام کی روح بھی ہے اور اللہ کا حکم ہے کہ اللہ تمہیں کوئی برائی کرتے نہ دیکھے اور نہ ہی تم سے کوئی اچھائی چھوٹ پائے اور جس نے اللہ کا حکم پس پشت ڈال دیا وہ منافق اور جس نے اس کے حکم کی تکمیل کی وہ مومن ہے‘آغا فاضل سہلانی
 آنحضوﷺکا فرمان ہے کہ اگر مسلمان مسلسل ایک ہزار سال نماز پڑھتا رہے ہزار سال روزے رکھتا رہے اور ہزار سال حج کرتا رہے‘ ہر سال غلام آزاد کرتا رہا ہو اور قرآن‘زبور‘ انجیل اور توریت پڑھتا رہا ہو سارے نبیوں کا صحابی بھی رہا ہواور تیرے دل میں حضرت علی کی محبت نہیں تو کامل مسلمان نہیں ہو سکتا‘آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی
کوئنز‘نیویارک (منظور حسین سے)امریکی سرزمین پر امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام کے تازیہ بردار جلوسوں کا پچھلی تین دہائیوں سے زائد سے آغاز کرنے والی اہل تشیع کی سب سے بڑی اور مستند جماعت جعفریہ کونسل آف یو ایس اے اور اس کی ذیلی تنظیم جعفریہ یوتھ آف نیویارک کا حضرت علی ابن ابی طالب کے سالانہ جلسہ وجلوس بسلسلہ شہادت امام علی علیہ السلام ایک عظیم الشان جلوس کا آغازکوئنز میں واقع روفس کنگ پارک کے وسیع وعریض پارک میں دن ایک بجے کیا گیا جہاں ہزاروں مومنین ومومنات نے حضرت علی اور ان کے عظیم رفقاء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔جلسہ کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے کیا گیا جس کے بعد کوئنز میں واقع امام الخوئی اسلامک سنٹر کے ممتاز شیعہ عالم دین ومبلغ اسلام آغا فاضل سہلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امت کو کئی ایک چیلنجز کا سامنا ہے۔آغافاضل سہلانی کا کہنا تھا کہ حضرت علی علیہ السلام کا قول ہے اور یہ اسلام کی روح بھی ہے اور اللہ کا حکم ہے کہ اللہ تمہیں کوئی برائی کرتے نہ دیکھے اور نہ ہی تم سے کوئی اچھائی چھوٹ پائے اور جس نے اللہ کا حکم پس پشت ڈال دیا وہ منافق اور جس نے اس کے حکم کی تکمیل کی وہ مومن ہے-آغا فاضل سہلانی کا کہنا تھا کہ اسلام کا نظام انصاف آفاقی ہے -حضرت علی کو قتل کرنے والے کے بارے میں آپ نے پہلے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عبدالرحمن ابن ملجم مجھے قتل کرتے ہوئے ایک مرتبہ وار کرے تو تم بھی اس پر ایک ہی وار کرنا اس سے تجاوز نہ کرنا-یہی اسلام کا دستور انصاف ہے مگر افسوس آج امت ایک دوسرے پر ظلم کرتے ہوئے انصاف کے تمام تقاضوں کو پامال کر چکی ہے۔جلوس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی کا کہنا تھا کہ حضرت علی  علیہ السلام کی محبت ایمان کا جزو ہے -ان کا کہنا تھا کہ آنحضوﷺکا فرمان ہے کہ اگر مسلمان مسلسل ایک ہزار سال نماز پڑھتا رہے ہزار سال روزے رکھتا رہے اور ہزار سال حج کرتا رہے‘ ہر سال غلام آزاد کرتا رہا ہو اور قرآن‘زبور‘ انجیل اور توریت پڑھتا رہا ہو سارے نبیوں کا صحابی بھی رہا ہواور تیرے دل میں حضرت علی کی محبت نہیں تو کامل مسلمان نہیں ہو سکتا-جعفریہ کونسل آف یوایس اے کے اس بڑے اور عظیم الشان  جلسہ وجلوس میں ٹرائی اسٹیٹ نیویارک سے ہزاروں مومنوں اور مومنات نے اپنی فیملیوں کے ساتھ شرکت کی جہاں راستے پر سبلیں لگائیں تھیں جبکہ تمامی جلوس بڑے بڑے بلند وبالا علم تھامے جلوس کے راستے دکھائی دیئے۔مقامی شہری انتظامیہ اور نیویارک پولیس نے جلوس کو سارے راستے تحفظ فراہم کیا جلوس میں ٹرائی اسٹیٹ سے آنے والے مقررین نے حضرت علی ابن ابی طالب کی سیرت پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ نوحہ خوانوں نے بارگاہ علی حضرت علی ابن ابی طالب نذرانہ عقیدت بھی پیش کئے۔
TT Ads

Leave a Reply

Your email address will not be published.