جاپان ٹورازم کی جانب سے نئے ٹور گروپوں کیلئے ضوابط کا اعلان


ٹوکیو:(طاہر حسین  سے)___جاپان ٹورازم ایجنسی نے ٹریول ایجنسیوں کیلئے رہنماء خطوط کا اعلان کر دیا ہے کیونکہ ملک جمعہ کے روز سے طے شدہ رہنمائی کے ساتھ ٹور گروپوں کو اجازت دینے کی تیاری کر رہا ہے۔منگل کے روز جاری کردہ رہنماء خطوط اُس آزمائشی گروپ کے دورے کے نتائج کی عکاسی کرتے ہیں جس نے مئی کے اواخر میں جاپان کا دورہ کیا تھا۔ یہ رہنماء خطوط ٹریول ایجنسیوں کیلئے لازمی قرار دیتے ہیں کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ سیاح جاپان کے وبائی امراض کنٹرول کے اقدامات کی پابندی کریں۔ٹریول ایجنسیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ شرکاء کو وضاحت کریں کہ اگر انہیں جاپان میں طبی علاج کی ضرورت ہو تو انہیں صحت کا نجی بیمہ کروانا ہوگا اور اُن کی رضامندی حاصل کی جائے۔حکام نے کہا ہے کہ اگر لوگوں نے ان اقدامات کی تعمیل نہ کی تو ہو سکتا ہے کہ انہیں دوروں میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے۔توقع ہے کہ دورے کی رہنمائی کرنے والے ٹور گائیڈ انتہائی احتیاط کے ساتھ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دوروں پر آنے والے لوگ کئی طرح کی صورتحال میں انسدادِ وائرس اقدامات پر عمل کریں۔ٹریول ایجنسیوں کو بتایا جا رہا ہے کہ اس بات کی پیشگی تصدیق کریں کہ کسی سیاح کے کورونا وائرس سے متاثر ہو جانے کی صورت میں مقامی حکومت کے دفاتر میں کس سے رابطہ کیا جائے۔ اُن کیلئے یہ بھی لازم ہے کہ اگر سیاح وائرس سے متاثر ہو جائیں تو طبی ادارے جائیں اور قریبی رابطے میں آنے والے افراد کی نشاندہی کریں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published.