بیسٹ أٹو ورکشاپ کے مالک مرزا ادریس بیگ کی صاحبزادی اور مرزا ارسلان بیگ کی اهلیه کا نماز جنازه اج مکی مسجد کونی أئی لینڈ میں ادا کر دیا گیا


بروکلین نیویارک :(دنیا انٹرنیشنل):…..بیسٹ أٹو ورکشاپ کے مالک مرزا ادریس بیگ کی صاحبزادی اور مرزا ارسلان بیگ کی اهلیه کا نماز جنازه اج مکی مسجد کونی أئی لینڈ میں ادا کر دیا گیا.جنازے میں کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومه کی مغفرت کی دعا مانگی گئی.پاکستانی کمیونٹی ان کی ناگهانی موت پر نهایت افسرده هے اور لواحقین کے غم میں برابر کی شریک بهی هے .مرحومه مرزا فخر اسلام، مرزاعبدالحسیب بیگ ، مرزا عمر شفیق ، مرزا سلمان ظفر ، مرزا قیصر برلاس کی کزن تهیں.یاد رهےکنگز ہائی وے پر واقع ایک پرائیویٹ ہاؤس میں اتوار کی شام لگنے والی آگ میں مسز مرزا ارسلان بیگ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں جبکہ ان کی تین سالہ بیٹی زیر علاج ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مقامی سماجی و کاروباری شخصیت مرزا ادریس بیگ کی صاحبزادی اور مرزا ارسلان بیگ کی اہلیہ  آتشزدگی کے دوران اپنی تین سالہ بیٹی عبیر کے ہمراہ جل کر شدید زخمی ہو گئیں ۔ جائے وقوعہ پر ایمرجنسی حکام نے پہنچنے کے بعد ماں اور بیٹی دونوں کو سٹیٹن آئی لینڈ ہسپتال پہنچا دیا جہاں ماں شمائلہ ارسلان تین دن تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مکی مسجد بروکلین میں ادا کی گئی ۔متوفی شمائلہ کی تین سالہ بیٹی عبیر کو سٹیٹن آئیلینڈ سے نیویارک سٹی کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں مسلسل طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

مرزا ارسلان بیگ کی صاحبزادی عبیر اپنے نانا مرزا ادریس بیگ کے همراه .جوهاسپٹل میں زیر علاج هے

,

Leave a Reply

Your email address will not be published.