بروقت  امریکی امداد پاک امریکہ مضبوط تعلقات کی گہرائی کی عکاس ہے: سفیر پاکستان مسعود خان



سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے بروقت اور فراخدلانہ امریکی امداد دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاس ہےسفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب انتہائی بڑے پیمانے کا ہے ، ہم انسانی جانیں بچانے کے ساتھ لاکھوں لوگوں کی مشکلات میں کمی لانے کی  بھی کوشش کر رہے ہیں جوماحولیاتی  تباہ کاری کے نتیجے میں شدید اذیت کا سامنا کر رہے ہیں۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ  ہم نے اپنے تمام وسائل  برؤے کار لا رہے ہیں  لیکن آفت کا پیمانہ اس قدر وسیع  ہے کہ  کوئی بھی حکومت اس سے  تنہا نہیں نمٹ سکتیمسعود خان نے کہا کہ بحالی اور تعمیر نو کا عمل مہینوں اور سالوں پر محیط ہوگاان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان مسعود خان نے امریکی محکمہ خارجہ، یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ایک اعلی سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیامسعود خان نے حالیہ سیلاب کے دوران بروقت ردعمل پر امریکی حکومت، کانگریس، کارپوریٹ سیکٹر، انسان دوست اور مخیر تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوست ممالک اور بین الاقوامی برادری سے بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے دوران مسلسل تعاون   جاری رکھنے کی اپیل کا اعادہ کیا۔  سفیر پاکستان نے حال ہی میں منعقدہ پاک امریکہ ہیلتھ ڈائیلاگ کو کامیاب بنانے میں  کلیدی کردار پر  بھی وفد کا شکریہ ادا کیاسفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کئی شعبہ جات میں کام جاری ہے لیکن سب سے تیز رفتار عمل صحت  کے شعبے میں دونوں ملکوں کی شراکت داری  کے فروغ   کے  ضمن ہو رہا   ہےانہوں نے کہا کہ پاک امریکہ ہیلتھ ڈائیلاگ نے تجارت ،سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، توانائی زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور ٹیک سیکٹر  میں وسیع تر شراکت داری کی راہ ہموار کی ہےمسعود خان نے کہا کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں بہت زیادہ  استعداد کار موجود ہے۔ دواسازی، تشخیص، ٹیلی میڈیسن ،میڈیکل ٹرانسکرپشن اور بلنگ کے شعبوں میں دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید بڑھا سکتے ہیںیو ایس ایڈ کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر برائے عالمی صحت ڈاکٹر اٹل گواندی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیلابی آفت پر پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیاڈاکٹر اٹل گوا ندی نے سیلابی آفت کے بعد  فوڈ سیکیورٹی  سے متعلقہ بڑھتے ہوئے مسائل، پولیو اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ، صاف پانی کی عدم دستیابی اور  متاثرہ افراد  کی بحالی و تعمیر نو کے دوران درپیش مشکلات کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا
انہوں نے کہا کہ بحالی و تعمیر نو کا عمل مہینوں اور سالوں پر محیط ہوگا۔ ہم نے ( یو ایس ایڈ) نے  اب تک جو کیا ہے  ہمیں اس پر خوشی ہے لیکن یہ کم ہے ، اٹل گواندی نے امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ہم سب کو اکٹھا ہونا ہوگاڈاکٹر اٹل گواندی نے سفیر پاکستان کو  اس مشکل وقت میں یو ایس ایڈ کی جانب سے  مسلسل حمایت اور پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے  میں معاونت  کی یقین دہانی کرائی۔

,

Leave a Reply

Your email address will not be published.