امریکہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے دی جانے والی امداد کو بڑھا کر 160ملین ڈالرز تک کیا جائے، محمد رضوی


بروکلین،نیویارک: کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن اور بروکلین نیویارک ٹرائی اسٹیٹ ایریا میں رفاہ عامہ اور نوع انسانی کیلئے کام کرنے والی نان پرافٹ تنظیموں نے بروکلین ڈسٹرکٹ 9سے پاکستانیوں کی حمایت یافتہ کانگریس ویمن ایوٹ کلاک کے ہمراہ پاکستان میں تاریخ کے آنے والے بدترین سیلاب کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکی حکومت سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کرے اور امریکہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے دی جانے والی 30ملین کی امداد کو بڑھا کر 160ملین ڈالرز تک کیا جائے، امریکی حکومت کے سب سے اہم نمائندے کانگریس ویمن ایوٹ کلارک کیلئے اس اہم کانفرنس کے انعقاد میں کونسل آف پیپلزآرگنائزیشن کے صدر ممتاز پاکستانی امریکن محمد رضوی نے اہم کردار ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو تنہا ہر گز نہیں چھوڑیں گے، پریس کانفرنس میں پاکستان کی دیگر نان پرافٹ تنظیموں نے شرکت کی۔

(فوٹو دنیا انٹرنیشنل منظور حسین)


Leave a Reply

Your email address will not be published.