امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی امریکی محکمہ خارجہ میں انڈر سیکرٹری عذرا زیا سے ملاقات


واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکی محکمہ خارجہ میں انڈر سیکرٹری عذرا زیا سے ملاقات کی۔ واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انڈر سیکرٹری نے پاکستان کے سفیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا، بعد ازاں ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے مختلف شعبوں میں تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی انڈر سیکرٹری عذرا زیا نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سےتعمیری بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئےافغان نقل مکانی کے عمل اور پناہ گزینوں کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ قریبی شراکتداری کا خواہاں ہے۔مسعود خان نے کہا کہ دونوں فریقین پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط استوار کرنے کے لیےبات چیت اور تعاون جاری رکھیں گے۔ ملاقات میں انہوں نے انڈر سیکرٹری عذرا زیا کا دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا۔ سفیر پاکستان نے مئی میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام او آئی سی ڈائیلاگ کا بھی خیر مقدم کیا جو امریکا اور آؤ آئی سی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دے گا۔انڈر سیکرٹری عذرا زیا نے مارچ کے مہینے میں آؤ آئی سی۔ سی ایف ایم ، وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں امریکا کی نمائندگی کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ انڈر سیکرٹری نے پاکستان اور امریکا کے درمیان پائیدار تعلقات اور شراکت داری پر زور دیا۔ انہوں نے 4 دہائیوں سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کو عزت اور تحفظ فراہم کرنے پر پاکستان کی تعریف بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.